پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ بار بار کہہ رہی ہےہم کسی قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے‘’’ کیا واقعی کوئی قومی حکومت بن رہی ہے‘‘ حکومت چینی اور گندم کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کر پا رہی؟کہتے ہیں انسان گولی سے اتنا نہیں مرتا جتنا یہ گولی کی آواز سے مرتا ہے‘ کرونا وائرس بھی ایک ایسی ہی گولی ثابت ہو رہا ہے،‘ پاکستان میں کرونا کی اصل صورت حال کیا ہے اور ہم اس سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 10  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(پروگرام ، کل تک ، جاوید چودھری کیساتھ)آپ ایک دل چسپ کہانی ملاحظہ کیجیے‘ کوئی شخص جنگل میں جا رہا تھا‘ سامنے سے اچانک شیر آ گیا‘ وہ دوڑ پڑا‘ شیر بھی (اس) کے پیچھے (دوڑنے) لگا‘ سامنے چھوٹی سی لیک آ گئی‘ (اس) شخص نے جھیل میں چھلانگ لگا دی‘ شیر کنارے پر بیٹھ گیا‘ (اس) شخص کو تھوڑی دیر بعد محسوس ہوا وہ مگرمچھوں کی جھیل میں لیٹا ہے

اور (اس) کے دائیں بائیں مگر مچھ مٹر گشت کر رہے ہیں‘ (اس) نے جان بچانے کے لیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے‘ (اسے) اچانک درخت سے ایک رسہ لٹکتا ہوا دکھائی دیا‘ (اس) نے رسہ پکڑا اور وہ درخت پر چڑھنے لگا‘ وہ جب رسے سے لٹکے لٹکے درمیان تک پہنچا تو (اسے) پتا چلا وہ جس رسے کو رسا سمجھ کر اوپر چڑھ رہا تھا وہ رسا اصل میں رسا نہیں وہ ایک بہت بڑا سانپ ہے‘ وہ شخص اب سانپ کے ساتھ لٹک کر آپ سے پوچھ رہا ہے مجھے کیا کرنا چاہیے‘ میں اپنے آپ کو سانپ کے حوالے کر دوں‘ مگر مچھ کی خوراک بن جائوں یا پھر شیرکا رزق بن جائوں‘ اس شخص کو اب کیا کرنا چاہیے‘ میں یہ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں اور آج کے موضوع کی طرف آتا ہوں ۔۔۔ ن لیگ بار بار کہہ رہی ہے ہم کسی قومی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے‘ کیا واقعی کوئی قومی حکومت بن رہی ہے‘ دوسرا پوری قوم میاں شہباز شریف کا راستہ دیکھ رہی ہے‘ اب تو مراد سعید بھی ان کا انتظار کر رہے ہیں‘ یہ کب واپس آئیں گے اور حکومت چینی اور گندم کے بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کر پا رہی‘ ہم آج کے پروگرام میں ۔۔ان تمام ایشوز پر بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔۔۔۔۔کہتے ہیں انسان گولی سے (اتنا) نہیں مرتا جتنا یہ گولی کی آواز سے مرتا ہے‘ کرونا وائرس بھی ایک ایسی ہی گولی ثابت ہو رہا ہے‘ پوری دنیا میں ۔۔اس وقت خوف کا عالم ہے‘ فلائیٹس آپریشنز بند ہو چکے ہیں‘

ائیرپورٹس ویران ہیں‘ ہوٹل خالی ہیں‘ سکول بند ہیں اور مارکیٹس میں (ہو) کا عالم ہے‘ لوگ ریستورانوں میں بھی نہیں جاتے اور سینما گھروں اور سٹیڈیمز میں بھی قدم نہیں رکھ رہے جب کہ حیران کن بات یہ ہے کرونا وائرس سے مرنے اور صحت یاب ہونے والوں میں 95 اور پانچ کا فرق ہے یعنی اگر سو لوگ کرونا سے متاثر ہوتے ہیں تو 95 صحت یاب ہو جاتے ہیں اور صرف پانچ ہلاک ہوتے ہیں۔۔لیکن خوف ۔۔

اس کے باوجود موجود ہے‘ آپ حیران ہوں گے کرونا کے مقابلے میں ہارٹ‘ بلڈ پریشر‘ برین ہیمرج اور ایکسیڈنٹس میں مرنے کی شرح ۔۔اس سے کہیں زیادہ ہے چناں چہ لوگ گولی سے نہیں گولی کی آواز سے مر رہے ہیں‘ پاکستان میں کرونا کی اصل صورت حال کیا ہے اور ہم اس سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو

ہوگا‘ ہم پروگرام کے شروع میں وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے بات کریں گے جب کہ دوسرے حصے میں ہم نے ایکسپرٹس کو دعوت دے رکھی ہے‘ یہ آپ کو کرونا سے محفوظ رہنے کا طریقہ بتائیں گے‘ ہمارے ساتھ اس وقت موجود ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا‘ یہ صحت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…