بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل قومی اسمبلی پیش

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش کردیا گیا ،بل مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کھیٹو مل کھیل داس نے پیش کیا اور حکومت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے بل کی مخالفت کی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام یتیم لاوارث اور بے سہارا بچوں کو شیلٹڑ ہوم میں

فنی تعلیم دینے سمیت زنابالجبر اور سینیٹ الیکشن میں ترمیم سے متعلق 8 ترمیمی بل بھی پیش کرکے لمتعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے ۔منگل کے روز قومی اسمبلی اجلا س کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں قتل کرنے کے مرتکب مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے بل پیش کیا جس کی حکومت نے حمایت کی تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری نے بل کی مخالفت کی تاہم ایوان میں موجود اکثرتی اراکین کی جانب سے حمایت پر ڈپٹی سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے سینٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کی بجائے ہاتھ کھڑے کرکے ووٹ دینے سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی اور بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے امتناع کا بل پیش کیا اسی طرح رکن اسمبلی جیمز اقبال نے بے سہارہ نوجوانوں کو روزگار اور فنی تعلیمی کی فراہمی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے زنا باالجبر سے متعلق ممجوعہ تعزیرات پاکستان میںمذید ترمیم کا بل اور رکن اسمبلی اختر مینگل نے نادرہ آرڈیننس میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…