منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان مجاہدین ضیاء الحق کی افغان پالیسی کے گن گانے لگے،سابق صدر کے بیٹے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون آباد (این این آئی )امریکہ افغان امن معاہدہ سابق جنرل ضیاء الحق شہید کی پالیسی کا دوسرا پہلو ہے ۔سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیائو سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق نے قطر میں ہونیوالے افغان مجاہدین اور امریکہ کے امن معاہدہ کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سابق جنرل ضیاء الحق شہید کی پالیسی کا دوسرا پہلو ہے، ان خیالات کااظہار بھاولپور جاتے ہوئے

مختصر قیام کے دوران اپنے میڈیا ایڈوائزر معروف صحافی و کالم نگار اینکر پرسن ڈاہر نوالہ کے آفس میں ان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ افغان مجاہدین نے آزادی اور خود مختاری کیلئے چار دہائیوں سے پرچم بلند رکھا، افغانی نہ تو برطانیہ اور نہ ہی روس اور اب امریکہ کو بھی ناک وچنے چبا کر اپنی آزادی اور خود مختاری کو برقرار رکھا، آج افغان مجاہدین شہید ضیاء الحق کی افغان پالیسی کو بھی خراج تحسین پیش کررہے ہیں کہ شہید ضیائالحق نے جس طرح روس کو گرم پانیوں تک پہنچنے سے روکے رکھا، اس معاہدہ کے بعد مجاہدین کو مشکل اور خود مختار فیصلے کرنے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی، اب دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کسی بھی ملک خاص طور پر افغانستان پر غیر ملکی تسلط کبھی قائم نہیں رکھ سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ ضیائالحق شہید افغانیوں کی مدد نہ کرتے تو وہ آج روس ان پر مسلط ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں اس معاہدہ کو سبوتاژ کرنا چاہتیں ھیں مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…