پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مبینہ ملی بھگت، غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی بلیوورلڈ سٹی کی لوٹ مارکا دھند عروج پر شہری زندگی کی جمع پونجی سے محروم،محکمہ اینٹی کرپشن ایکشن میں آگیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن )غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی بلیوورلڈ سٹی کا راولپنڈ ی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے)حکام کی مبینہ ملی بھگت کے باعث لوٹ مار کا دھند عروج پر ہونے کے باوجود راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے)حکام سمیت انتظامیہ سرمنہ لپٹ کر مست جس کے باعث غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی نے اربوں روپے کی لوٹ مارکر کے شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا ۔

غیرقانونی سوسائٹی کے خلاف راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے)حکام بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے کترانے لگے جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے)نے بلیو ورلڈسٹی کو غیرقانونی قرار دینے کے باوجود آرڈی اے کے حکام اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیںاور اس کی مکمل پست پنائی کر رہی ہے اور پشت پناہی ہونے کے باعث غیرقانونی بلیوورلڈ سٹی این او سی کی منظوری کے متعلق شہریوں کو غلط معلومات فراہم کرکے لوٹ مار کے دھند کو عروج پر پہنچادیا ہے اور آرڈی اے کی جیبوں کو گرم کر رکھا ہوا ہے جس کے باعث غیرقانونی سوسائٹی نے پلاٹوں کی فروخت دھڑلے کے ساتھ جاری کررکھی ہوئی ہیںاور آر ڈی اے نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہوئی ہے جس کے باعث شہری یومیہ لاکھوںروپے سے محروم ہونے لگے ہیں،ذرائع کے مطابق چکری انٹرچینج سے15کلو میٹردور کے فاصلے پر بلیو ورلڈ سٹی نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کی شکایات میں اضافہ ہونے پر آرڈی اے حکام نے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دینے کے لیے صرف غیرقانونی سوسائٹی محض منسوخی کا نوٹس جاری کرنے کے سوا کوئی کارروائی نہیں کی جس سے شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے اور اس معاملے میں آر ڈی اے نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہوئی ہے، اس ضمن میں آرڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بلیو ورلڈ سٹی سوسائٹی کے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث این او سی منسوخ کردیا گیا جبکہ انٹی کریشن راولپنڈی حکام کا کہناتھاکہ ہمارے پاس مذکورہ سوسائٹی کے خلاف درخواستیں آئی ہیں اور ہم اس کی انکوائری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…