اسلام آباد(این این آئی)وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کا احتجاج و ہڑتال 23ویں روز بھی جاری رہا ۔گزشتہ روز وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین ایک بار پھر وزارت خزانہ کے سامنے جمع ہوئے ۔ ملازمین نے کہاکہ کمرتوڑمہنگائی میں پرانی تنخواہ قابل قبول نہیں، وزارت خزانہ کے سامنے جمع ملازمین کی شدید نعرے بازی کی گئی ۔
ملازمین نے میڈیا پر پابندی کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا ۔سیکرٹری خزانہ کے ساتھ گزشتہ روز مزاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام رہا ۔ مطالبہ کیا گیا کہ گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔سیکرٹریٹ میں وزارتوں کا کام عملی طور پر ٹھپ ہوگیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔