بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا کارنامہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کیلئے 50ہزار سکالرشپس

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کو پچاس ہزار سکالرشپ ملیں گے، وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء ‘‘جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی جدوجہد مسلسل، محنت اور لگن سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں،کٹھن وقت سے ہم گزر آئیہیں،درست سمت میں اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات  عوام کو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ عوامی ترقی اور خوشحالی عمران خان کا نصب العین ہے۔ انہوںنے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت اوردورافتادہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کو پچاس ہزار سکالرشپ ملیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں وسائل امراء  کی بجائے محروموں پر خرچ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء ‘‘جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس پورٹل کے ذریعے ملک میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہوسکے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے یہ عملی اقدامات عمران خان کی پسے ہوئے طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔ ‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…