منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی مسلمانوں پر مظالم ،بھارت نوازبنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجدنے اپنی عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ،شدید ترین احتجاج کے بعدمودی کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی مسلم دشمن پالیسی کے خلاف عالمی میڈیا، بین الاقوامی تنظیموں کی سخت تنقید کا سامنا ہے ،سب سے غیر معمولی پیش رفت بنگلہ دیش میں ہوئی ہے جہاں بھارت کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین مودی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہو گیا ہے جو مودی آج کرنے والے تھے، اس سے پہلے مشتعل ہجوم نے بھارت کے جھنڈے جلاڈالے تھے۔شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے جشن کی تقریبات میں مودی کو مدعو کیا گیا تھا لیکن دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بنگلہ دیشی مسلمانوں نے مودی کی آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مودی کو دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے، بنگلہ دیش میں بھارت کے خلاف یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے تھے اور مودی کی مسلم مخالف پالیسیوں اور دلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔ مودی کی ہندوتوا پالیسی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو سخت تنقید کا سامنا ہے ،حالیہ واقعات نے مودی کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہنگامے کرائے گئے مسلمانوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ان کی پراپرٹی جلا دی گئی ان پر حملہ کیا گیا اور ان کو قتل کر دیا گیا، حملہ آوروں نے اپنی شناخت سے بچنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیئے، پولیس نے مسلمانوں کے گھر جلتے دیکھے مگر کچھ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…