بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد حزب اختلاف معاملہ ،شاہد خاقان عباسی اپوزیشن لیڈر ؟ مریم نواز اور شہبازشریف آمنے سامنے آگئے ،کونسے سابق وزیر کی وجہ سے چودھری نثار کیساتھ دوریاں پیدا ہوئیں ؟ن لیگ دھڑے بندی کا شکار ہو گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ پھر سے دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ، مریم نوازگروپ اپوزیشن لیڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کیلئے لابنگ شروع جبکہ شہباز شریف گروپ خواجہ آصف کیلئے لابنگ شروع کر دی ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق پارٹی کا شیرازہ بکھرنے پر ٹائیگر پر یشان ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنائے جانے کا امکان ،

ن لیگ کے اہم رہنمائوں نے لابنگ شروع کر دی ۔ ذرائع نے دعوی ٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی بتایا ہے کہ اکثر پارلیمنٹرینز نے خواجہ آصف کی مخالفت کی ہے ۔ اس حوالے سے لیگی پارلیمنٹریز کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی وجہ سے چودھری نثار اور قیادت میںدوریاں پیدا ہوئی ہیں شریف برادران کی لندن میں موجودگی اور مریم نواز کی خاموشی کے بعد یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت کون چلا رہا ہے ؟ ن لیگی کارکنان میں مریم نواز کو لے کر ایک خاموشی کو لے کر ایک تشویش پائی جارہی ہے ۔ بظاہر لگتا ہے کہ ن لیگ کا کنٹرول شاہد خاقان اور احسن اقبال کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن اس صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینئر رہنمائوں خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان اختلافات کی خبر زیر گردش ہیں ، خواجہ آصف ن لیگ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے بھی نظر نہیں آرہے ، لگتا ہے کہ پارٹی معاملات اس وقت شاہد خاقان عباسی اور احسن ہی چلا رہے ہیں ۔ا س ھوالے سے پارٹی میں نئی لیڈر شپ لانچنگ ہو رہی جس کے مضبوط ترین امیدوار شاہد خاقان عباسی ہیں کیونکہ نواز شریف مکل سے ہی واپس آئیں گے ۔ اگر مریم نواز چلی جاتی ہیں اور شہباز شریف بھی نہیں آتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب شہباز شرف نے کچھ لوگوں کی ڈیوٹی لگائی کہ ان کی صلح کرائی جائے لیکن لگتا ہے کہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان صلح نہیں ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…