جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، انتہائی اہم محکمے میں سیاسی بنیادوں پر سفارشی بھرتی کر لئے گئے، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) سول ایوی ایشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے65لوگوں کو فارغ کرکے سیاسی بنیادوں پر سفارشی بھرتی کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ساتھ المدینہ کمپنی کا اسلام آباد انٹرنشنل ایئرپورٹ کا ٹھیکہ تھا، المدینہ کمپنی کے80لوگ پچھلے ایک سال سے بطور لوڈر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

سول ایوی ایشن نے ٹیسٹ انٹریو کیلئے اشتہار جاری کیا جس میں عمر، تجربہ اور تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی،634لوگوں نے ٹیسٹ انٹریو کیلئے اپلائی کیا، میرٹ لسٹ آنے کے بعد المدینہ کمپنی کے80میں سے50لوگ میرٹ لسٹ پر آئے، ان لوگوں کو بیک جنبش قلم فارغ کر دیا گیا اور ان کی جگہ سیاسی بنیادوں پر سفارشی بھرتی کرلئے گئے ۔ نوکری سے فارغ ہونے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ایک سال سے یہاں کام کر رہے تھے اب حکومت نے ہمیں نارمل میزانیہ پر لانا تھا ہمیں کہا گیا کہ آپ لوگ ٹیسٹ انٹریو میں شامل ہوں آپ لوگوں کاپہلا حق ہے اس کے بعد دوسرے لوگ آئینگے ۔ فائنل نتائج آنے پر میرٹ پر آنے کے باوجود ہمیں فارغ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے جب ’’ آن لائن‘‘ نے موقف جانے کی کوشش کی تو سول وی ایشن میں پی آر او کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں یہ سب ہیڈکوارٹر سے بنتا ہے ہے جو لوگ فارغ ہوئے اگر وہ میرٹ پر ہیں تو اپنا کیس لے کر کورٹ چلے جائیں وہاں سے اپنا فیصلہ لے آئیں ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…