لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روایتی کے بجائے نمایاں کمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہو گئی ہے اب ہماری حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ مہنگائی سے
پریشان عوام کیلئے تیل کی قیمتوں میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی واجبی نہیں ہونی چاہئے بلکہ عوام کی تکالیف و مسائل کے پیش نظر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے انہیں بھرپور ریلیف دیا جائے تاکہ ان کی تکالیف کم ہوسکیں۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔