جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مو سم گرما میں گوشت صحت کےلئے نقصان دے ثابت ہو سکتا ہے ،ماہرین

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے واضح امکانات ہوتے ہیں ، موسم کی سختی کے پیش نظر انتہائی سادہ سحر وافطارکی جائے ،گرم موسم میں گوشت کھانے سے بیماریاں ہوسکتی ہیں، سحری میں سبزیوں کا استعمال رکھاجائے جبکہ لسی انتہائی مفید ہے۔گرم موسم میں افطار میں حد سے زیادہ کھانے سے پیٹ خراب ہونے کااحتمال ہے لہٰذا افطار میں پانی یا گھرکے مشروبات کوزیادہ اہمیت دیں، افطار میں سافٹ ڈرنکس کا استعمال معدے کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ سارا دن روزے کے بعد سافٹ ڈرنکس معدے میں جاکر تیزابیت پیداکرنے کا سبب بنتی ہے۔ماہرین غذائیت کا کہنا تھا کہ افطار میں پھلوں کا بادشاہ آم کا استعمال انتہائی فرحت وتوانائی بخش ہے، آم میں مختلف وٹامنز شامل ہیں جو قدرتی طورپر توانائی فراہم کرتا ہے، آم کا جوس انتہائی مفید ہوتا ہے لیکن کسی بھی پھل کے جوس کو فوری استعمال کرنا فائدے مند ہے جوس نکال کر فریج میں رکھ دینا مناسب نہیں کیونکہ اس میں مختلف جراثیم کی نشوونماکے امکانات ہوجاتے ہیں لہذا پھل کوجوس نکلنے کے فوری بعد اس کو استعمال کرلینا چاہیے ماہرین نے بتایاکہ سحر میں کوئی ایک پھل کااستعمال انتہائی مفید ہوتاہے۔پھل میں فائیبر شامل ہوتے ہیں،سحر میں سفید آٹے کی روٹی کی بجائے لال آٹے کی روٹی کا استعمال مفید ہوتا ہے وہ آٹا جس میں بھوسی شامل ہو صحت کے فائدے مند ہوتا ہے کیونکہ بھوسی والے آٹے اور فائیبر والی کھانے کی اشیا جسم میں آہستہ آہستہ جذب ہوتی جوجسم کو توانائی بخشتی رہتی ہے،گرم موسم میں سحر وافطارکے دوران پانی اور لیمن پانی کا استعمال زیادہ رکھاجائے اورمرغن اشیا کے کھانے سے پرہیزکیاجائے،سحر وافطار میں پھلوں کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…