جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کچھ اسپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کررہی ہیں،یہاں صرف لا الہ الا اللہ کا نظام ہی چلے گا، شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں ہے لیکن وہ اپنی موت آپ مرجائے گا،کچھ اسپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور یہاں صرف لا الہ اللہ کا نظام ہی چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں ہررشتے کے حقوق کا تعین ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تسلیم کیا کہ اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہم انہیں ادا نہیں کرسکے ہیں وگرنہ ماں، بہن اور بیٹی کے حقوق کا تعین اسلام میں پہلے کردیا گیا ہے۔غلام سرور نے کہا کہ خواتین میں جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو تبدیلی آئی ہے اس میں زیادہ کردار خواتین کا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ خواتین کو جاتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اسلام کے فیصلوں پرعمل درآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے باپ کی شہادت کے بعد ہر صعوبت برداشت کی لیکن مشکل دور میں اپنے باپ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور پاکستانی پارلیمنٹس میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں ہے۔ غلام سرور نے کہا کہ حکومت خواتین کو آسان قرضے فراہم کرے گی اور میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے کام کروں گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…