ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزی پر 56 غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔ریجنل ڈائریکٹر تفتیشی کمیٹی انسپکٹر بدرالعتیبی نے کہا ہے کہ تفتیشی کمیٹی میں پولیس کے علاوہ ریاض ریجن کے علاقے النسیم کی بلدیہ کے اہلکار شامل تھے۔ وزارت افرادی قوت
و سماجی بہبود کی جانب سے اقامہ اور مملکت میں قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف مارکیٹوں میں 15 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ۔العتیبی کا کہنا تھا کہ جن غیر ملکی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ان کے اقامے گھریلو ڈرائیور اور چوکیدار کے تھے جبکہ وہ مارکیٹوں میں کام کررہے تھے جو مروجہ ملکی قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔