اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اور سعودی عرب میں بسنے والوں کے دل ایکدوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں، امام مسجد نبوی نے زبردست پیغام دے دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح الدین البدیر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے سارے مسائل کا حل توحید کے ساتھ جڑنے اور اپنے عقائد کی اصلاح کرنے میں ہے ، پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور سعودی عرب میں بسنے والوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں منعقدہ جامعہ بلال اسلامیہ کے سالانہ کانووکیشن سے بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جامعہ بلال اسلامیہ کے چیئرمین میاں کاشف ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، میاں عثمان سمیت ادارے کے اساتذہ کرام ،طلبہ اور ان کے والدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاںشخصیات بھی موجود تھیں ۔ کانووکیشن میں قرآن مجید حفظ کرنے والے حفاظ کرام میں اسناد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح الدین البدیر نے جامعہ بلال اسلامیہ کی علمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ادارے میں مختلف عالمی زبانوں میں دین کیساتھ ساتھ جدید دنیا وی تعلیم بھی پڑھائی جا تی ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ادارے میں ان کی تحریر کردہ کتاب بھی پڑھائی جاتی ہے جس پر وہ ادارے کے اساتذہ اور منتظمین کے مشکور ہیں۔ ڈاکٹر صلاح البدیر نے کہا کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے ، قرآن پاک اور احادیث کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین بہت خوش نصیب ہیں اور یہ طلبہ امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے سارے مسائل کا حل توحید کے ساتھ جڑنے میں ہے اس پر کاربند رہنے میں ہے ، اپنے عقائد کی اصلاح کرنے میں ہے ، ہم نے اپنے دین پرمضبوطی سے کھڑ ے رہنا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، پاکستان اور سعودی عرب ایک مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک میں بسنے والوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ کانووکیشن سے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…