ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ایک طرف خواتین کاعالمی دن، دوسری جانب گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون نے خود کشی کر لی

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) خواتین کا عالمی دن، لاڑکانہ میں عورت نے مبینہ طور پر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ مقامی آڈیٹوریم میں خواتین کے معاشرے میں بنیادی حقوق کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے لاڑکانہ لیبر حال میں تقریب کا انعقاد خاکسار تحریک کی سربراہ ڈاکٹر صبیحہ مغل کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر صبیحہ ارشد مغل، میڈم شیبا مغل،ڈاکٹر مظہر مغل اور روشن برڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق دئے جائیں عورت دائرہ اختیار مین زندگی بصر کریں۔میرا جسم میری مرضی کے بجائے میری زندگی میری مرضی کالفظ استعمال کیا جاتا تو اشو نہ بنتا۔ والدین نے ہمیں سب کچھ عطا کیا ہے ہمین ان کی عزت کا خیال کرنا چائیئے میرا جسم میری مرضی کا نظریہ سمجھ سے باہر ہے۔ خواتین کو اللہ پاک نے جو مقام عطا کیا ہے اس کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ میں عورت قبائلی تصادم کے لئے مفاہمت کے لئے جاتی ہیں تو 10۔ 10۔ خون معاف کرکے افہام و تفہیم کے پلیٹ فارم پر چلے آتے ہیں۔ تقریب میں عالمی دن کے موقعہ پر لاڑکانہ میں خاتون کی خود کشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاڑکانہ رحمت پور تھانے کی حد نظر محلے میں پولیس اہلکار کی بیوی پانچ بچوں کی ماں 35 سالا عشرا عمرانی نے گھریلو تنازعے پر پنکھے سے لٹک کر گلے میں مبینہ دوپٹہ کا پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خاتون کی لاش چانڈکا اسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس اہلکار کی بیوی ہونے کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…