لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور حماداظہرنے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کم ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 42فیصد ٹیکس عائد کیاتاہم موجودہ حکومت نے صرف 30فیصدٹیکس عائد کیا۔ایک انٹر ویو میں حماد اظہر نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں او روہاں ٹیکسز کی
شرح بھی اسی طرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی بجائے ملک او رمعیشت کے لئے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کئے جن کے بتدریج نتائج سامنے آرہے ہیں جو مثبت اشاریوں کوظاہر کرتے ہیں۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کم ہوئی ہے ، جیسے جیسے وسائل میسر آئیں گے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔اب معیشت میں بہتری ہورہی ہے ہم پر امید ہیں آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے واضح امکانات ہیں۔