بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں رہائشی عمارت منہدم؛ جاں بحق افراد کی تعداد  میں افسوسناک اضافہ

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی جب کہ 24 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب رضویہ تھانے میں

سرکار کی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت، لاپروائی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔حادثے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یحیی ولد خرم، حیدر ولد خرم ، خواتین میں مریم، حرا ولد عبدالرشید، ایک 40 سالہ خاتون، غلام مصطفی ولد عطا محمد سے ہوئی ہے۔گرنے والی عمارت سے متصل ایک عمارت ٹیڑھی ہوگئی جس کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،تیسری عمارت کا بھی بیشتر حصہ گرگیا جب کہ  چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دیدیا گیا۔اہل محلہ کے مطابق عمارت جمال فاطمہ نامی خاتون کی ملکیت ہے جنہوں نے 74 گز کے رقبے پر خستہ حال پرانے ستونوں پر یہ 5 منزلہ عمارت تعمیر کرائی تھی جس کی چھٹی منزل پر کچھ ماہ پیشتر ہی پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو امدادی کارروائی  کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…