منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فرودس عاشق اعوان کا استعفیٰ ، انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی ۔رکن اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور حکومتی ترجمان سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،

حکومت عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانے کے لیے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی بیماری پر جھوٹ بول کر مشرقی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف تمام قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کے لیے گئے۔ عدالتی حکم کے مطابق ان کیمیڈیکل رپورٹس حکومت کو تواتر کے ساتھ جمع کرائی گئیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی بیماری پر جھوٹ بو لا ہے اس لئے وہ اپنے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں۔مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…