اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی ،احتساب نہیں تماشا لگاہواہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگ حکومت پر برس پڑی

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھلنڈرے حکمرانوںنے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں اس کا حساب دینا ہو گا،اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا اورصرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریںگی، احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے

لوگ پریشان ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مجھے تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی، ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں ، حکمرانوں کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے،شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیماری بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے ، آج معیشت کا برا حال ہے ،غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے۔اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریںگی۔وزیر اعظم عمران نیازی نیب اور نیب وزیر اعظم کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں،میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ اور پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں نیب اور اس کا عمران خان نیازی کیساتھ گٹھ جوڑ سرفہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جس کی بچی بھوک سے تڑپ رہی ہے، مجھے غریب آدمی کی بے بسی پر رونا آتا ہے جس کی ماں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہی ہے مگر وہ دوائی نہیں خرید سکتا کیونکہ ملک میں200 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔

حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان اس قوم پر رحم کریں اور جھوٹ بولنا بند کریں ، آپ نے کنٹینر پر چڑھ کر اس قوم کو سبز باغ دکھائے تھے، آپ کا وقت آنے والا ہے ، ہم آپ کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، اس قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں آپ کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیماری بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے، ہم تو مشرف دور میں بھی نہیں بھاگے تھے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ احتساب کے نام پر تماشا ہورہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…