لاہور (آن لائن)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی کوارڈینٹیر اور لاثانی ویلیفئر فاوٗنڈیشن علامہ اقبال ٹاوٗن کے صدرپیر محمد رمضان نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت مارچ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مزید پیر محمد رمضان کا کہنا تھاکہ ہمارامذہب اسلام ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے عورت کو مکمل پردے کا حکم دیا گیا ہے لیکن آج مسلمان اسلام سے دور ہو گیا ہے عورتیں میرا جسم میری مرضی کے نعرے اور عورت مارچ کی بات کرتی ہیں کیا اسلام کے نقطہ نظر
کو ہم بدل سکتے ہیں ۔آج عورت مارچ کی صورت میں عورت کو آزادی دینے کی باتیں ہو رہی ہیں جو کہ ہمارے معاشرے کے بگاڑ کا سبب ہے اگر ان کی سوچ کا احاطی کریں تو سیکولرزم کو پروان چڑھانے کی ناکام کوشش ہے جس کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔عورت کوآزادی دلانی ہے تو اسلام کی بتائی ہوئی حدود میں رہتے ہوئے آزادی دلائیں پردے اور حیاء کا خیال رکھیں۔ جن خواتین کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے ان کا ساتھ دیں ۔