منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

مزار قائد کے اطراف بے نامی جائیداویں، مزار قائد کے ارد گرد مشکوک گھروں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)قومی احتساب بیورو کی جانب سے مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لینے کے بعد مزار کے ارد گرد بے نامی بنگلوں اور جائیداوں کا ا نکشاف سامنے آ نے پر تحقیقات عمل شروع کر دیا گیا۔ آ ئندہ چند روز میں مزار کے اطراف رہائشی مکینوں کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا ئے

بعد ازاں بے نامی جائیداد سامنے آ نے اور نوٹس ملنے کے باجود بھی جواب نہ دینے والے عناصرکی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا ذرائع کے مطابق 27دسمبر 2019 کو نیب کی جانب سے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کی شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا۔ اس ضمن میں دوران تحقیقات مزار قائد کے اطراف بے نامی بنگلوں اور جائیدادوں کا انکشاف سامنے آ یا ہے جس پر تحقیقاتی عمل تیزکر دیا گیا ہے نیب کی جانب سے مزار قائد کے ارد گرد مشکوک گھروں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے جس کا ریکارڈ مختلف محکموں سے حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ آئندہ چند روز میں فہرست مکمل کیے جانے پر مزار قائد کے اطراف موجودرہائشیوں کو تیار کردہ حکمت عملی کے تحت نوٹس جاری کیے جائیں گے،بعد ازاں دی گئی مہلت کے مطابق درست دستاویزات فراہم نہ کرنے اور بھی قسم کا جواب نہ دینے پر مذکورہ عناصر کی جائیددوں کو بے نامی تصور کرتے ہوئے ضبط کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…