پورے پاکستان میں ایڈ ز کے مریضوں کی نصف تعداد صرف ایک شہر میں، اقوام متحدہ کا انکشاف

20  جون‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایڈ ز کی روک تھام اور اس سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کرے ۔وہ اپنے دفتر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈزUNAIDS کے پاکستان میں متعین کنٹری ڈائریکٹر مارک صبا سے ملاقات کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ادارے کے اسٹریٹجک انفارمیشن ایڈوائزر ڈاکٹر راجول خان بھی مو جو د تھے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت کو کراچی سے ایڈز کے خاتمے کی کوششوں میں شامل کیا جا ئے گا، کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔کمشنر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ کراچی ملک کا ایڈز سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے ۔ سماجی بہتری اور صحت کی بہتری سے متعلق اداروں اور ماہرین کو اس پر توجہ دینے کی ضرور ت ہے ، کراچی انتظامیہ شہر میں ایڈز کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی بحالی میں مربوط کردار ادا کرے گی۔یو این ایڈز کے پاکستان میں سربراہ مارک صبا نے کمشنر کراچی کو دنیا بھر میں اورکراچی میں ایچ آئی وی و ایڈز کی موجودہ صورتحا ل اور اس کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلا یا کہ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام اور اس کے خاتمہ اور سماجی تبدیلی میں یو این ایڈز کراچی کی ہر ممکنہ مدد و رہنمائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار 47 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔ کراچی کے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد بلدیہ ،کورنگی ، صدر اور سائٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کی ضروری سہولتیں پہچانے کیلئے کوششیں کرنے اور ان کے اسباب کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر نے کی ضرور ت ہے ۔کمشنر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے ایڈز کے دنیا بھر سے 2020 تک مکمل خاتمہ کے ٹارگٹ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ایڈز کے اسباب کا خاتمہ اور اس کے علاج کا موثر نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور متعلقہ اداروں کی معاونت اور مشاورت کے ساتھ مواقع تلاش کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈز کے خاتمہ کیلئے کمیٹی قائم کی جا ئے گی جن کی مشاورت اور کوششوں کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی و غیر سرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…