لاہور(این این آئی) صدر سنی تحریک پنجا ب علامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ عور ت مارچ کے نام پر بعض قو تیں دنگا فسادا ت چاہتی ہیں، مغر بی ایجنٹ خو اتین کو سڑکو ں پر لا کر ملک سے شرم وحیا کے کلچر کا خاتمہ کرنے کی کو شش کررہے ہیں،عور ت مار چ میں شریک ہونے کی خواہشمند خواتین کو فحا شی اور عر یانی کیلئے کھلی چھٹی نہیں دینگے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے جامع مسجد عر فان السلام میں سنی تحریک کی تر بیتی نشست میں خطا ب
کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ غیر شرعی، غیر اخلاقی ہے، جو اپنی مرضی سے دنیا میں نہیں آسکتا اس کا جسم اس کی مرضی کیسے ہوسکتاہے شریعت نے عورت کو احترام اور مکمل حقوق دیئے، محرومی کی وجہ اسلام سے دوری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ درحقیقت اس پروپیگنڈے کا تسلسل ہے جس کے تحت اسلامی ممالک بالخصوص وطن عزیز میں بے حیائی کے فروغ کی کوششیں کی جارہی ہیں۔