کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضے کی تیسری قسط کے حصول سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان،وزارت خزانہ و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔عدالت نے فریقین سے 19 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار علی طاہر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے 452 ملین ڈالر قرضہ کی تیسری قسط لینے کی پریس ریلیز جاری کی،
قانون کے مطابق حکومت کل جی ڈی پی کا 60 فیصد قرضہ لے سکتی ہے، حکومت آئی ایم ایف سے پہلے بھاری قرضہ لے چکی ہے، حکومت کو آئی ایم ایف سے قرضے کی تیسری قسط لینے سے روکا جائے، عدالت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے روکنے پر فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پہلے حکومت کونوٹس جاری کرکے پوچھ لیتے ہیں پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔