اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

کراچی میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر سچل شمائل ویو فیز ٹو میں چھاپہ مار کر موجود ایک اور خاتون کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار دوسری خاتون کو بھی ملزم نے فلیٹ میں ہپناٹزم کرکے لایا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔سچل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو

دیکھ کر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم خالد عرف پپو شمائل ویو میں کرایے کے فلیٹ میں رہتا ہے، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزم آنکھوں میں دیکھتا تھا پھر کچھ پتا نہیں چلتا تھا۔سچل پولیس کے مطابق ہپناٹزم کے بعد خواتین خاموشی سے ملزم کے پیچھے چلنے لگی تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…