جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی۔۔!! ماروی سرمد کھل کر میدان میں آگئیں لڑکیوں سے ایسی تصاویر مانگ لی کہ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ماروی کے بیان میرا جسم ، میری مرضی کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں کچھ لوگ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیساتھ ہیں تو کچھ آزاد خیال لوگ ماروی سرمد کیساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ۔ بحث کے بعد ماروی سرمد کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا

جس میں لڑکیوں سے ایک ایک تصویر مانگی گئی ہے تاکہ وہ احتجاجاً کوئی پوسٹ تشکیل دے کر عورت مارچ کے حوالے سے منصوبہ بندی کر سکیں ۔ پیغام میں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ہیں، جن میں میرا جسم میری مرضی، بین خلیل الرحمان قمر، دوٹے کا مرد اور عورت مارچ 2020 شامل ہیں۔دوسری جانب معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے محاذ پر ہیں۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب نجی ٹی وی پروگرام میں معروف مصنف خلیل الرحمن قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان لڑائی ہوگئی اور لائیو پروگرام کے دوران معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کے علاوہ صحافی ماروی سرمد اور جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد بھی شریک تھے ۔ پروگرام میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔خلیل الرحمان قمر نے صحافی ماروی سرمد کی گفتگو سننے کے بعد اپنی رائے دینے کیلئے گفتگو شروع کیاور کہا کہ

” عدالت نے اگر یہ منع کر دیا ہے کہ ” میرا جسم مری مرضی “ جیسے غلیظ نعرے کومنہا کر دیا جائے تو میں یہ جملہ جب ماروی سرمد کو قرو فر کے ساتھ کہتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہل جاتا ہے ۔“خلیل الرحمان قمر اپنے روایتی انداز میں گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اس دوران صحافی ماروی سرمد بیچ میں بول پڑیں اور انہوں نے وہی نعرہ ” میرا جسم میری مرضی “ اونچی آواز کر کے لگا دیا

جس پر خلیل الرحمان قمر شدید غصے میں آ گئے اور سخت لحجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ بیچ میں مت بولو ۔“ مصنف کا غصہ بڑھتا ہی چلا گیا اور انہوں نے صحافی ماروی سرمد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” تیرے جسم میں ہے کیا ، اس پر مرضی چلاتا کون ہے ، جا کر اپنا جسم دیکھو ، بے حیاعورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے ۔“جب خلیل الرحمان قمر کی جانب سے یہ بات کہی گئی تو

صحافی ماروی سرمد بھی غصے میں آ گئیں اور انہوں نے مصنف کو ” شٹ اپ “ کال دی لیکن جس پر خلیل الرحمان قمر نے انہیں جواب میں کہا کہ ” آپ بکواس بند کریں “ ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ مصنف مزید برہم ہو گئے اور انہوں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں ” الو کی پٹھی “ قرار دیا اور کہا کہ بدتمیز عورت ۔اس دوران پروگرام کی میزبان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن بات دائرے سے باہر نکلتی چلی گئی ، خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” آپ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہیں ، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہیں ، شکل دیکھو جا کر اپنی ، آپ سے درخواست کی تھی کہ میں نے آپ کی بات غور سے سنی اب میری بات بھی سنیں ۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…