جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی آم کی یورپ کو برآمدات خطرے میں پڑ گئیں

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سے پاکستان سے یورپ کوآم کی برآمدات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔پاکستانی آم کی دوکھیپ فروٹ فلائی نامی بیماری کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔مزید تین کھیپ منسوخ کرنے پر پانچ سال کی پابندی کاسامنا کرنا پڑےگا۔ تفصیلات کے مطابق یورپ نے پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر رواں سیزن میں آم کی کھیپ فروٹ فلائی یا کسی اورآم کی بیماری کے باعث پانچ بارمنسوخ کی گئی توپاکستانی آم پر پانچ سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔رواں سیزن میں یورپ کو آم برآمد کرتے ہوئے مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ پاکستانی آم کی دوکھیپ فروٹ فلائی نامی بیماری کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔مزید تین کھیپ منسوخ کرنے پر پاکستانی آم کو یورپ کیلئے پانچ سال کی پابندی کاسامنا کرنا پڑےگا۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آم کی بہترین کوالٹی کی یورپ برآمدگی یقینی بنائے لیکن ذرائع کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے نااہل اور غیر متعلقہ افسران کو عہدوں پر براجمان کرا دیا گیا ہے جن کی اہلیت اور قابلیت ان کے عہدوں سے مطابقت ہی نہیں رکھتی جن میں ایک بڑا نام کورن ٹائن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈعمران شمسی کا ہے۔ان افسران کی نااہلی کے باعث یورپ کی جانب سے پاکستانی آم پرپابندی عائد کیے جانے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کثیرزرمبادلہ سے محروم ہوجائیگا۔ اس پابندی کا اثردیگرممالک پربھی پڑسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…