اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردو بدل کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی گئی ہے، اس طرح پٹرول کی نئی قیمت اب فی لٹر 111.60 ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے
کمی کی گئی ہے اب نئی قیمت فی لٹر 77.51 روپے ہو گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی گئی ہے، اس طرح نئی قیمت فی لٹر 122.26 ہو گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے کمی کے ساتھ اب نئی فی لٹر قیمت 92.45 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو جائے گا۔