بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں کاروباری حجم میں کمی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ماہ صیام کے آغاز پر حاضری کم ہونے، محدود تجارتی سرگرمیوں اور منافع کے لیے فروخت پر دبا کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کواتارچڑھا کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی34600 پوائنٹس کی حد دوبارہ گرگئی، مندی کے باعث64.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 27 ارب 95 کروڑ75 لاکھ73 ہزار739 روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سابق صدرکے متنازع بیان کے بعد سیاسی افق پرغیریقینی صورتحال اور خام تیل کی عالمی قیمت کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بیشترشعبوں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا اور حصص کی آف لوڈنگ کی ترجیح دی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے25 ہزار866 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے13 لاکھ 39 ہزار152 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے22 ہزار670 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے10 لاکھ53 ہزار278 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے5 لاکھ919 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے2 لاکھ284 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
جس سے ایک موقع پر 36.46 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے21 لاکھ7 ہزار405 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کر دیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 147.91 پوائنٹس کی کمی سے 34526.70 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 71.45 پوائنٹس کی کمی سے21658.40 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 428.40 پوائنٹس کی کمی سے 58116.62 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت54 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ70 لاکھ8 ہزار 480 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار350 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔
جن میں107 کے بھا میں اضافہ، 227 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سیمنس پاکستان کے بھا 30.02 روپے بڑھ کر1177.25 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھا25 روپے بڑھ کر1630 روپے ہوگئے جبکہ سینوفی ایونٹیز کے بھا23.93 روپے کم ہوکر625.40 روپے اور پیکیجز لمیٹڈ کے بھا16.24 روپے کم ہوکر610.13 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…