جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی

datetime 20  جون‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے500ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کر لی۔ورلڈ بینک کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 500ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کر لی ہے۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ورلڈ بینک کی نائب صدر اور پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس موقع پر عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینیٹ ڈکسن نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے شاندار ترقی کی ہے اور حکومت ملک میں غربت میں کمی کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ انھوں نے پاکستانی معیشت کی شاندار ترقی کا کریڈٹ پاکستان کی موجودہ قیادت کے وژن کودیا۔ پاکستان کو عالمی بینک سے ڈی پی سی ( ڈویلپمنٹ کریڈٹ ) کے تحت50کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط رواں سال ستمبر میں یا اس سے بھی پہلے ملنے کا امکان ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…