بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کراچی :چائنہ کٹنگ کا کمال ، لینڈ مافیا راتوں رات ارب پتی بن گیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی کی 18 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اور نجی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے ، کسی نے پارک پر قبضہ کرلیا تو کسی نے کھیل کے میدان پر تعمیراتی منصوبہ شروع کردیا ، کسی نے ریلوے کی زمین ہتھیالی تو کسی نے نالوں پر عمارتیں تعمیر کر دیں۔ کراچی میں زمین کا پیسہ بہت سے لوگوں کو راس آیا ، دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی سےکروڑ پتی ہوگئے اور جو تھے کروڑ پتی وہ ارب پتی کہلانے لگے۔ یہ سب کارنامہ کیا چائنہ کٹنگ نے ، چائنہ کٹنگ بھی چائنہ کے مال کے جیسی ثابت ہوئی ، کسی نے ریلوے کی زمین دیکھی نہ کھیل کا میدان ، پارک ہو یا شہر قائد کے نالے ہر جگہ تعمیراتی منصوبے شروع ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سرکاری زمینیں اونے پونے داموں فروخت ہوگئیں۔ ایک اندازے کے مطابق شہر قائد کی 18 ہزار ایکڑ سرکاری اور نجی زمین پر قبضہ ہوچکا ہے ، سرجانی ہو یا ملیر ، کورنگی ہو یا اورنگی ، ناظم آباد ہو یا نارتھ ناظم آباد ہر جگہ قبضہ ہی قبضہ ہے۔ شہر کے تمام پارکس ، کھیل کے میدان ، نالے ، رفاہی پلاٹس قبضہ مافیا کے سپرد ہوئے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہوش آگیا اور قبضہ مافیا کے اہم کرداروں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا۔ اب دیکھنا ہے کہ ہزاروں ایکڑ زمین پر قابض لینڈ مافیا کے سرکردہ افراد کو کب بے نقاب کرکے قبضہ چھڑایا جائے گا۔ اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…