جسم کے 6 اہم ترین اعضاء جو اپنا علاج خود کرتے ہیں

20  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اللہ تعالی نے انسانی جسم میں ایسا مدافعتی نظام بنا رکھا ہے کہ یہ بیماریوں کے خلاف کام کرتا رہتا ہے لیکن ہمارے کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے اس نظام اور بعض اوقات اعضاکو نقصان پہنچنے لگتا ہے اور انہیں ٹھیک رکھنے کیلئے ہم ادویات کا سہارا لیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو انسانی جسم کے ان چھ اعضاکے بارے میں بتائیں گے جن کی آپ تھوڑی سے مدد کردیں تو وہ اپنا علاج خود کردسکتے ہیں۔

پھیپھڑے
باہر موجود آلودگی کی وجہ سے ہمارے پھیپھڑے کافی نقصان اٹھاتے ہیں اور جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کے پھیپھڑے تو تباہی کا شکار ہوئے ہوتے ہیں لیکن ہم اپنے پھیپھڑوں کو صاف کرسکتے ہیں اور اس کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔قدرت نے پھیپھڑوں میں یہ صلاحیت رکھی ہے کہ اگر انہیں تازہ ہوا کی خوارک دی جائے تو وہ خودبخود ٹھیک ہونا شروع ہوجائیں گے۔لمبے لمبے سانس کھینچنے سے پھیپھڑوں کو کافی سکون ملے گا۔غذا میں میٹھی آلو،گاجریں،آم اور وٹامن اے والی غذائیں استعمال کریں۔
ہڈیاں
وقت کے ساتھ اور ناقص خوارک کی وجہ سے ہماری ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں اور کبھی کبھار حادثے کی وجہ سے وہ ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔اس کے بعد ہمیں پلستر اور ادویات کا استعمال کرنا پڑجاتا ہے لیکن اگر آپ وٹامن کے والی غذاں کا استعمال کریں تو ہڈیاں جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔بروکلی،پالک،ایواکاڈواور ٹماٹر کا استعمال کریں اور اس دوران ہلکی پھلکی ورزش بھی جاری رکھیں۔
معدہ
ہمارے کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے معدہ کمزور ہوجاتاہے اور جلن،بدہضمی اور گیس کی شکایت ہونے لگتی ہے۔لیکن اگر چند احتیاطیں کی جائیں تو ہمارا معدہ اپنا علاج خود کرنے لگتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ زیادہ ریشے والی غذائیں جیسے جو کا دلیہ، گندم اور باجرے کا استعمال کریں۔
دماغ
وقت گزرنے کے ساتھ ہماری یاداشت کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دماغ کمزور ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر چند آسان چیزوں پر عمل کیا جائے تو دماغ کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے اس مقصد کے لئے اپنے دماغ کو پرسکون رکھنے کے لئے روزانہ ورزش کریں۔
خون کی شریانیں
ہمارے کھانوں کی وجہ سے خون کی شریانیں تنگ ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور وقت کے ساتھ بیماریاں بڑھنے لگتی ہیں لیکن اگر کھانے پینے میں احتیاط کی جائے اور متوازن کھانا کھایا جائے تو اس طرح کی تکالیف سے بچا جاسکتا ہے اور ہمارا جسم خود ہی ٹھیک ہونے لگتا ہے۔
گردے
ہمارے جسم میں گردے چھلنیوں کا کام کرتے ہیں اور خون سے فاسد مادے نکال کر پیشاب کے راستے جسم سے نکالتے ہیں ۔ان کو بہتر طریقہ سے کام کروانے کے لئے اگر زیادہ پانی کا استعمال کیا جائے تو یہ اپنا کام بخوبی سر انجام دیتے رہتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…