کراچی(این این آئی) پشاور زلمی کے کامران اکمل نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے خلاف 101 رنز کی اننگز کھیل کر پی ایس ایل سیزن 5 کا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر کامران اکمل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 101 رنز کی بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے قریبا 183.63 کے اسٹرائیک ریٹس سے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے جو کہ
پی ایس ایل سیزن 5 میں اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے اس سے قبل کامران اکمل نے 61 گیندوں پر 107 رنز کی اننگ کھیلی تھی جو خود ایک ریکارڈ ہے۔پی ایس ایل میں مجموعی طور پر ان کی سنچریوں کی تعداد 3 ہے جبکہ سپر لیگ میں ابتک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز بھی کامران اکمل ہیں جن کے 48 میچوں میں مجموعی رنز کی تعداد 1430 ہوگئی ہے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں سب زیادہ 73 چھکے لگانے والے بلے باز بھی کامران اکمل ہیں۔