جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ریلویے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کی شامت آ گئی، ایسی تجویز دیدی گئی کہ عملہ بھاری جرمانہ کرتے ہوئے ذرا نہیں ہچکچائے گا

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے کے جرمانے میں 5 گنا اضافہ کردیا۔جرمانے کی حاصل ہونے والی 20 فیصد رقم عملے کو دی جائے گی، فیصلے پر چیف کمرشل منیجر نے عملدرآمد سے صاف انکار کردیا۔ چیئرمین فیصلے پر عمل نہ ہونے پر برہم ہوگئے، معاملہ ریلوے بورڈ میں پہنچ گیا۔ پاکستان ریلوے میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کی حوصلی شکنی کرنے اور اس کے حل کے حوالے سے وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا

جس کی سربراہی چیئرمین (سیکرٹری) ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور ان کو ٹکٹ خریدنے پر مجبورکرنے کے لیے موجودہ جرمانوں میں اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں پر جرمانے میں 5 گنا اضافے اور جو ریل گاڑی کے ساتھ ٹکٹ چیک کرنے والا عملہ ہوتا ہے۔ اس کو اس جرمانے کا 20 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگر وزارت میں ہونے والا فیصلہ جب ریلوے ہیڈکوارٹر میں عمل درآمد کے لیے چیف کمرشل منیجر مریم گیلانی کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس پر عمل درآمد سے صاف انکارکر دیا۔ فیصلے پر عمل درآمد سے انکار پر چیئرمین ریلوے کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے بعد معاملہ ریلوے بورڈ میں پہنچ گیا ریلوے بورڈ کا اجلاس 25 فرور ی کو ہوگا جس کے ایجنڈے میں اس کوشامل کر دیا گیاہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ریلوے سے موقف لینے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔چیف کمرشل منیجر مریم گیلانی نے اس خبررساں ادارے کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں بات ہوئی اور اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا ہے ہمارا موقف ہے کہ اس فیصلے پر عمل سے کرپشن میں اضافہ ہوگا۔ اب یہ معاملے ریلوے بورڈ کے اجلاس میں رکھ دیا گیا ہے جہاں پر اس پر دوبارہ بحث ہوگی اس کے بعد جو فیصلہ کیا جائے اس پر عمل درآمد کریں گے بورڈ اجلاس میں ہم اپنا موقف رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…