ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

منشیات فروش عناصربے لگام،نوجوان جہازبننے لگے مکروہ دھندا عروج پر،پولیس خاموش تماشائی،عوام سراپا احتجاج

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی ) کاہنہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے جس کے باعث نوجوان زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں،کاہنہ کے گلی محلوں حتیٰ کہ درباروں پر بھی کھلے عام نوجوان نشہ کر رہے ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس کی مبینہ طورپرسر پرستی میں منشیات فروشی کا مکرو دھندہ عروج پرہے، منشیات فروش گلی محلوں میں سرعام چرس ،افیون ، ہیروئن اور شراب فروحت کر رہے ہیں

جن سے مقامی پولیس اپنا حصہ باقاعدہ طور پر وصول کر تی ہے، منشیات فروشی کا مکروہ اور قبیح دھنداکاہنہ ،تھہ پنجو،دھوپ سڑی،گجومتہ،آصف ٹائون ، جھیڈو ،سینٹرل پارک،سواآصل ودیگر علاقوں میں منشیات فروش کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے جن کو مقامی انتظامیہ اور بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے نشہ کرنے والا نوجوان طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے نوجوان جہازبننے لگے والدین پریشان حال ہیں،پولیس اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہے۔جس کی وجہ سے یہ زہر دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے اور کئی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔کئی نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر منشیات فروشوں کو پکڑ نے والا کوئی نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے منشیات فروش کھلے عام نشہ آور چیزیں بیچ کر معاشرے کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس و اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کاہنہ میں سڑکوں کو تجاوزات کی بھر مار نے سکیڑکر رکھ دیا ،تجاوزات کی بھر مار سے فٹ پاتھ سمیت دونوں اطراف سے آدھی سڑکیں غائب ، پیدل چلنا محال ، تجاوزات کے سبب پیدا ہونیوالے رش کے سبب پھنس جانے کے باعث ٹریفک ہر

وقت بلاک رہنا معمول ،شہریوں کے مطابق انتظامیہ کے اہلکار حصہ لے کر کاروائی کرنے سے گریزاں ،تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ ناجائز تجاوزات کا ہے جو کہ مستقل مزاجی کے ساتھ جوں کا توں قائم ودائم ہے اور جب بھی چھان بین کی جاتی ہے تو تجاوزات کے پس پردہ ان اداروں کے اہلکار ہی موجود ہوتے ہیں جنہوں نے خودتجاوزات کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے ،

کاہنہ کے اطراف میںجس وسیع وعریض سڑک ، جس بازار ، عوامی مقام پر دیکھیں تجاوزات نے اپنے جھنڈے گاڑرکھے ہیں ،عوام اذیت سے دوچار ہے،تجاوزات کے باعثکاہنہ کے روڈز سکڑ کر آدھے یا آدھے سے بھی کم رہ گئے ہیں ، مگرانتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی کاہنہ میں فٹ پاتھ دکھائی ہی نہیں دیتے،مگر انتظامیہ ، متعلقہ اداروں کے افسران آنکھیں موند کر سکون کی نیند سورہے ہیں ،مین بازارکاہنہ ،

کاہنہ کاچھا ، گرلزکالج روڈ ، 5نمبرسٹاپ ، گجومتہ سوا بازارمیں ناجائزتجاوزات مافیا نے وسیع شاہراوں کو تنگ گلیوں میں تبدیل کردیا ہے ،اہل علاقہ نے ڈی سی ، کمشنرلاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ابتر صور تحال پر ایکشن لیں ،ناجائزتجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکوں کی اصل حالت بحال کی جائے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات مافیا سے مستقل طور پر نجات دی جائی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…