اسلام آباد(نیوزڈیسک )ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزے دار افطار میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مصنوعی کے بجائے دیسی مشروبات استعمال کریں۔ افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات اور چٹ پٹے کھانے سے ہاتھ روکنا مشکل ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مصنوعی کے بجائے دیسی مشروبات استعمال کریں۔ کھانے پینے میں اعتدال سے ہی روزہ کے طبی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ذیابیطس سے متاثرہ افراد معالج کے مشورے کے بعد ہی روزہ رکھیں۔