اسلام آباد(نیوزڈیسک )سحری میں نمک کا زیادہ استعمال پیاس کی شدت میں اضافے کاباعث بنتاہے جبکہ تیل میں تلی ہوئی اشیا زیادہ کھانے سے بھی دن بھر پیاس لگتی ہے،ماہرین طب نے کہاکہ تلی ہوئی خوراک زیادہ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول بڑھ جاتاہے ۔
سحر وافطار میں پھلوں کے تازہ جوس اوردہی میں پھلوں کی چاٹ شامل کرکے کھانااور لیموں کوپانی میں نچوڑکرشربت کااستعمال مفید ہوتا ہے،سحری میں چپاتی کیساتھ شلجم ،پالک،ٹنڈے، مونگ کی دال کا استعمال بہترین غذاہے ،ماہرین کاکہنا ہے کہ روزے رکھنے سے جسم کے فالتوفاسدمادے ضائع ہوتے رہتے ہیں اورمعدہ درست کام کرنے لگتاہے ،بسیارخوری بیماری جبکہ روزے رکھناصحت کی کنجی ہوتی ہے۔
روزہ رکھنے سے آنتوں کی صفائی اورمعدہ کی اصلاح ہوتی ہے،ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں معدہ ،جگر، آنتیں، گردے اورپٹھوں کو آرام کاموقع ملتاہے،علاوہ ازیں ماہرغذائیت کا کہنا ہے کہ کھجورغذائیت سے بھرپور قدرت کابہترین تحفہ ہے ،کھجورمخرج بلغم اورمقوی ہے کھجورکو پانی میں بھگوکراس کاپانی بھی پیاجاتاہے۔
رمضان میں پیاس سے بچنے کا انتہائی آسان طریقہ
9
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں