بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

خاتون سینئر سول جج پر پتھروں سے حملہ

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (این این آئی) دیوڑھی والہ پل پر چڑھ کر نامعلوم افراد نیچے موٹر وے پر گذرنے والی گاڑیوں پر پولیس کے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری بھرکم پتھر پھینکتے رہے جس سے خاتون سینئر سول جج محترمہ سعدیہ اسلم سمیت چار افراد کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور یہ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے معجزانہ طور پر بال بال بچ گئیں۔

پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث پتھر پھینکنے والے ملزمان قریبی بستیوں میں روپوش ہوگئے ،باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس حکام اس پہلو سے بھی اس وقوعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ پتھر پھینکنے والے ملزمان ڈاکوؤں کے گروہ کا حصہ تھے جنہوں نے گاڑیوں کے وہاں رکنے کی صورت میں مسافروں سے لوٹ مار کرنا تھی ،بتایا گیا ہے کہ خاتون سینئر سول جج شیخوپورہ سعدیہ اسلم اپنی کار پر ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے شیخوپورہ آنے کے لیے موٹر وے میں داخل ہوئیں جونہی وہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ دیوڑھی والہ کے پل پر پہنچیں تو پل پر کھڑے ملزمان نے ان کی گاڑی پر بھارک بھرکم پتھر پھینکے، اس دوران پیچھے سے آنے والی تین گاڑیوں پر بھی بھاری بھرکم پتھر پھینکے گئے جس کے نتیجہ میں چاروں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں تاہم ان کے ڈرائیوروں نے گاڑیوں کو روکنے کی بجائے شیخوپورہ کے قریب انٹر چینج کوٹ رنجیت پر آ کر پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،محکمہ پولیس کے ترجمان واجد عباس کے مطابق ڈی پی او صلاح الدین غازی کی ہدایت پر دیوڑھی والہ پل کی نواحی بستیوں میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…