ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے طالبان کے امیر کی کراچی میں جائیدادوں کا انکشاف، عدالت نے جعلی شناختی کارڈ کے اجراء پر نادرا سے بھی جواب طلب کرلیا

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) افغان طالبان کے امیر ملامنصور کی کراچی میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا، جس پرعدالت کا ملامنصور کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ انسدادہشت گردی عدالت میں ایف ایٹی ایف کی جانب سے دہشت گردوں کی معالی معاونت روکنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،

جس میں بتایا گیا کہ حساس اداروں نے دہشت گرد اور ان کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کئے اور تحقیقاتی اداروں نیافغان طالبان کیامیرملامنصورکی کراچی میں جائیداد کا پتہ لگا لیا ہے۔ دوران سماعت افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور اور ان کے فرنٹ مینز کے خلاف جعلسازی کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں ملامنصورکے مختلف علاقوں میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور نے 2جعلی شناختی کارڈ محمدولی،گل محمد کے نام سے بنا رکھے تھے، ملا منصورکی تمام جائیدادکوسیل کر دیا ہے، وہ اپنے فرنٹ مین عمار اور اختر کے ذریعے کاروبار کرتا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملا منصور ودیگر کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا، ملا منصور امریکی ڈرون حملے میں ہلاک جبکہ عمار اور اختر مفرور ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملا منصور کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے جعلی شناختی کارڈکے اجرا پر نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…