ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ دھماکے کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر کے مین وسط عدالت روڈ پر بم دھماکے اوردہشتگردانہ واقعے میں 22سے زائد بے گناہ معصوم شہریوں کی شہادتوں اور درجنوں افراد کے شدیدزخمی ہونے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔بیان میں اس دہشتگردانہ واقعہ کے خلاف منگل کو کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے

اور کوئٹہ کے غیور تاجروں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کیلئے اپیل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے سرومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں آئے روز کے دہشتگردانہ واقعات میں ہمارے نہتے، بے گناہ معصوم لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصرکی آج تک نہ نشاندہی اور نہ ہی گرفتاری کی ہے اور نہ ہی مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا ہے یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد آئے روز ہمارے عوام وفورسز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے تسلسل سے جاری دہشتگردانہ واقعات جس میں درجنوں انسانی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں کیلئے فوری طور پر انکوائری کمیشن بناکر دہشتگردی کے تمام واقعات کی تحقیقات کرائی جائے اور رپورٹ عوام کے سامنے لایا جائے جبکہ واقعہ میں شدید زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ دہشتگردی، سفاکی کے اندھوناک واقعہ میں شہید ہونیوالے تمام شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورتمام زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…