ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے اس سال حج اخراجات میں خود سے ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا، سعودی حکومت کی کون کونسی نئی فیسوں کی وجہ سے اضافہ ہوا؟ حج پالیسی 2020 بارے وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہیں گے‎

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا،ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے،رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے،رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے40

فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حج پیکج میں اضافہ کی وجہ سعودی عرب کی جانب فیسوں لازمی قرار دینے سے ہوا، جس میں حج ویزہ فیس کی مد میں 300ریال جبکہ انشورنس کی مد میں 110ریال اضافی اخراجات لگائے ہیں اس کے علاوہ فضائی کرایوں،ٹرانسپورٹ اور رہائش گاہوں کی کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج اخراجات 4لاکھ 89ہزار روپے تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس سال حج پیکج فیس میں سعودی عرب کی جانب سے 35فیصد اضافہ کیا گیاہے ۔ اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ حج اخراجات میں اضافے کی بجائے کمی کیلئے حکومت اور وزارت کو اقدامات کرنے چاہیے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے سمیت ائیر لائنز کے کرایوں میں کمی ہونی چاہیے اس موقع پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کیلئے ٹرانسپورٹ،رہائش اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی سعودی عرب کا دورہ کرے گی ۔ قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم

کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا پیکج ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کوٹہ کے لیے جنوبی ریجن میں کوئٹہ،

کراچی اور سکھر شامل ہیں جس کے لیے 4 لاکھ 80 روپے کا پیکج ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جج پیکج کی قیمت میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستانی حجاج کو مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ارب روپےواپس کیے گئے۔نور الحق قادری نے بتایا کہ حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے

ویزا فیس میں بھی اضافہ کردیا اور ریاض میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں چند روز قیام کے دوران صورتحال کا مشاہدہ کیا تاکہپاکستانی حجاج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ قرعہ اندازی کے بغیر 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے 2 ہزار جبکہ

اوورسیز پاکستانی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کے لیے ایک ہزار ویزا مختص کیے گئے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے تاکہ ان کی سفری سمیت دیگرپریشانی کم ہوسکیں، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے۔نورالحق قادری نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں، حج کے لیے جلد ملائیشین فنڈز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، کوئٹہ سے حجاج کے لیے براہ راست فلائٹس چلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…