ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ملازمین کیلئے اپنے ملک جیسی سہولیات پاکستانیوں کو پینشن دینے کا معاہدہ طے پا گیا

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وزارت اوورسیز پاکستانیز اور سوشل سیکیورٹی ملائیشیا کے درمیان پاکستانی محنت کشوں کو ملائیشین سوشل سیکیورٹی میں شامل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ملائیشن ایمپلائرز قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی معلومات ملائیشین سوشل سیکیورٹی کو فراہم کریں گے۔حادثے کی صورت میں پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

کام کے دوران انتقال کی صورت میں اہلخانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا۔وزارت اوورسیز پاکستانی کے مطابق ہر سال تقریبا 15ہزار پاکستانی کام کی غرض سے ملائیشیا جاتے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ملائیشیا میں کام کرنے والے 82 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔معاہدے پر دستخط کیے جانے کی تقریب سوشل سیکیورٹی ملائیشیا ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ملائیشیا کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سوشل سیکیورٹی داتو سیری محمد نے دستخط کیے۔اس موقع پر داتو سیری محمد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ملائیشیا میں کام کرنے والے محنت کشوں کی فلاح بہبود پر سنجیدگی قابل ستائش ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کوئی پاکستانی ملازم ملائشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پینشن ملے گی۔ملائیشیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔حالیہ دورے میں ملائیشیا میں 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔دورے سے دوستانہ تعلقات کا اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا رواں سال ملائیشیا سے آنے والے ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی کارکن ملائشیا میں جاں بحق ہوا تو اس کے خاندان کو پینشن دی جائے گی۔پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور ملائشیاء کے وزیر قانون نے کئے جبکہ تقریب میں دونوں ملکوں کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…