منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

رفیق حریری کوکس نے قتل کیا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ لبنان کے سابق رہ نما رفیق حریری کو ایک ایسے گروپ نے قتل کیا جس کی تربیت ایران کی طرف سے کرائی گئی تھی۔ یہ قتل ایرانی حمایت یافتہ ایک باغی گروپ نے کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں خالد بن سلمان نے مقتول رفیق حریری کی لبنان کے لیے

خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اصلاح پسند قومی رہنما تھے۔ انہوں نے لبنان میں تعمیر نو اور استحکام کے حصول کا بیڑا اٹھایا مگر باغی ایران نواز ملیشیا نے ان کی جان لے لی۔شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایرانی ملیشیا نے 15 سال قبل رفیق حریری کو مار ڈالا۔ وہ ایک اصلاح پسند قومی رہنما تھے جنہوں نے اپنے وطن میں تعمیر نو اور استحکام کے سفر کی قیادت کی۔ اپنے ہزاروں لوگوں کو فرقہ واریت سے نکالا۔ انہیں ایرانی غدار ملیشیا نے قتل کردیا تھا۔ یہ ایسا گروہ تھا جو صرف تباہی اور قتل و غارت گری پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ رفیق اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔ان کا وژن اور قومی منصوبہ ملک کے استحکام ، خوشحالی اور بقائے باہمی پر مبنی تھاہمیشہ قائم رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز اپنے والد کے قتل کی پندرہویں برسی کے موقع پر سابق وزیر اعظم سعد حریری نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم حریری کا قتل لبنان کی زندگی کا ایک فیصلہ کن موڑ تھا اور 15 سال بعد لبنان آج ایک نئے موڑ کا سامنا کر رہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…