ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

6 ماہ میں حکومت کو قرضوں پر سود کی مد میں کتنی بڑی رقم دینا پڑ گئی،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کی جانب سے بجٹ کو مستحکم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ان کوششیں اس وقت ماند پڑجاتی ہیں جب سود کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔وزارت مالیات کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ٹیکس محصولات میں سے سود کی ادائیگوں پر 57 فیصد خرچ کیا ہے یعنی اس میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے یعنی ابتدائی 6ماہ میں حکومت نے سود کی ادائیگیوں کی مد میں ایک کھرب 30 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

جولائی سے دسمبر کے دوران بجٹ خسارہ میں نمایاں کمی نظر آتی ہے جس میں صوبوں کی جانب 323 ارب روپے کی بچت اور مرکزی بینک کی جانب سے 426 اروب 50 کروڑ روپے منافع تھا۔ اس عرصے کے دوران ٹیکس خسارہ یعنی محصولات کی شکل میں آمدنی اور اور اخراجات میں فرق 2 اعشاریہ 3 فیصد رہا یعنی 994 ارب 70 کروڑ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ خسارہ ایک کھرب روپے یا مجموعی قومی پیداوار کا 2 اعشاریہ 7 فیصد تھا۔وفاقی مالیاتی آپریشنز کی سمری کے مطابق چھ ماہ کے دوران سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات کو پورا کرنے کے بعد وفاقی کی آمدنی منفی 167 ارب روپے رہی۔ وفاق نے ایک کھرب 30 ارب روپے سود کی مد میں جبکہ 529 ارب 50 کروڑ روپے دفاع کی مد میں خرچ کیے اس طرح کل اخراجات ایک کھرب 81 ارب روپے رپے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میں سود کی ادائیگیوں کی مد میں زیادہ رقم ادا کی گئی جبکہ دفاع کی مد میں اخراجات بجٹ کے تناسب سے ہی کیے گئے۔ قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات کی مد میں پہلی ششماہی ایک کھرب 81 ارب روپے کے اخراجات، اس مدت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جمع کردہ ٹیکسوں کے حجم کا 86 اعشاریہ 5 فیصد کے مساوی رہے۔ اس ششماہی میں ایف بی آر کا حاصل کردہ ریونیو 2کھرب 10 ارب روپے تھا۔جولائی تا دسمبر حکومت نے اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں ایک کھرب 10 ارب روپے خرچ کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی شش ماہی کے مقابلے میں 49 فیصد یا 368 ارب روپے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…