پتوکی (این این آئی )اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کا چینی کے گودام پر چھاپہ ۔300 چینی کی بوریاں برآمد گودام کو سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے چوک جھلار کے قریب شیخ خلیل سعید کے چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر تین سو چینی کی بوریاں برآمد کر لی۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے کاروائی کرتے ہوئے چینی کے گودام کوسیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستے نرخوں پر چینی کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسی مہم کے سلسلہ میں یہ کاروائی کی گئی ہے گودام سے برآمد ہونے والی چینی شہریوں کو 72روپے کلو فروخت کی جائے گی -