ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پولیس کے 2 سو افراد من پسند افراد کے حوالے، سینکڑوں کے ویزہ پر جانے کا انکشاف، تہلکہ خیز معلومات

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد پولیس کے 200سے زائد اہلکار من پسند افراد کے حوالے کر دیئے گئے،سینکڑوں کے ویزہ پر جانے کا انکشاف،شہر میں نفری کم پڑ گئی،اسٹریٹ کرائم بے قابو ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے 200سے زائد پولیس اہلکاروں کو من پسند افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے

پولیس اہلکار وں کو محافظ کے طور پر پرائیوٹ افراد کو دیا گیا ہے جو عدالت کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے سابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے پرائیوٹ افراد کو دئے گئے پولیس گارڈ کی فہرست بھی جاری کی تھی اور مذکورہ اہلکار عدالتی حکم پر واپس طلب کئے گئے تھے جو اب دوبارہ پرائیوٹ افراد کے حوالے کر دیئے گئے ہیں پولیس اہلکاروں کئی سالوں سے ان پرائیوٹ افراد کے پاس نوکر بنے ہوئے ہیں،جبکہ جیکب آباد کے سینکڑوں اہلکاروں کے ویزہ پر جانے کا ابھی انکشاف ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ ویزہ پر جانے والے پولیس اہلکار اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ لائیں آفیسر یا تھانے کے ہیڈ محر ر کو دیکر ڈیوٹی سے آزاد ہو جاتے ہیں اور بنا ٖڈیوٹی ادا کئے گھر بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں تھانوں سمیت دیگر ریکارڈ میں ان اہلکاروں کی جہاں ڈیوٹی مقرر کی جاتی ہے لیکن وہاں یہ اہلکار موجود نہیں ہوتے،پولیس محافظ کے نام پر جانے والے اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں اہلکاروں کے ویزہ پر جانے کے باعث شہر میں پولیس نفری کم پڑ گئی ہے جس کے باعث اسٹریٹ کرائم بے قابو ہونے لگا ہے چند روز قبل دن دیہاڑے بھر بازار مانجھی پور بس اڈے سے مسلح افراد دکاندار سے نقدی چھین پر با آسانی فرار ہو گئے پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے جائے وقوعہ پہنچی،اس سلسلے میں ایس ایس پی بشیر بروہی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر ان نمبر بند ملا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…