اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ نعیم الحق کے انتقال انتقال پر انتہائی رنجیدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اپنا بڑا اثاثہ کھو دیا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے شیروں کی طرح
کینسر کا مقابلہ کیا، آج اپنے بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی کو ہمیشہ کیلئے کھو دیا۔قاسم سوری نے کہا کہ چند دن پہلے نعیم بھائی کو چند روز پہلے کراچی میں علاج کیلئے جاتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نعیم بھائی کے درجات بلند فرمائے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے نعیم الحق کو کراچی رخصت کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے۔ بطور بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
نعیم بھائی کو چند روز پہلے کراچی میں علاج کیلئے رخصت کرتے ہوئے ??? pic.twitter.com/ijVMKXQX0e
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) February 15, 2020