اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

جلدی بیماری سے زندگی کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے، ڈاکٹرمنظورمیمن

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ماہر امراض جلد ڈاکٹر منظور میمن نے کہا ہے کہ جلد کی بیماری ارٹیکیریاکی سنگین کیفیت میں حلق، زبان یا پھیپڑوں میں سوجن آسکتی ہے اور سانس لینے میں بھی دشواری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
دی یوودھ ان ایسوسی ایشن کے تحت کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور میمن کا کہنا تھا کہ اس بیماری کو مختلف زبانوں میں مختلف نام دیے گئے ہیں، اس بیماری میں جلد پر سرخ اور سفید دھبے پڑ جاتے ہیں، سوجن سمیت خارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس کیفیت میں خارش، سوجن اور چبھن بیک وقت بھی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ اس بیماری کی بہت سی وجوہات ہیں جیسے بیت الخلا کے استعمال کے بعد ہاتھ نہ دھونے، دانت برش نہ کرنے سے پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجانابھی اس بیماری کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے، یہ بیماری ادویات کے ردعمل اور ذیابیطس بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، مریض کی آنکھیں اور ہونٹ سوجھ جاتے ہیں جن میں شدت پیدا ہونے کے بعد حلق میں بھی سوجن آجاتی ہے اور سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت بڑھنے کی صورت میں مریضوں میں خود اعتمادی کم ہو جاتی ہے جب کہ مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…