ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پولیس سرکار کے سیاہ کارنامے،مجرم کے بجائے معصوم کو سزائے موت بھی سنا دی گئی، جیل میں فرضی ناموں سے سزا کاٹنے والے قیدی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) سکھر کی سینٹرل جیل میں فرضی ناموں سے سزا کاٹنے والے قیدیوں کے انکشاف،فرضی نام ظاہر کر کے عدالتوں میں پولیس نے جھوٹے کیس درج کر کے سزا دلائی ہے، شفاف انکوائری کرائے جائے، قیدیوں کے ورثاء کا انصاف کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے ا پیل، تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں فرضی ناموں سے گذشتہ کئی سالوں سے سزا کاٹنے والے قیدیوں

شاہ جہاں جتوئی فرضی نام (صغیر احمدسومرو) سکنہ شکارپور کے ورثاء ورثاء اعظم خان، جہانگیر جتوئی نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا بھائی شاہ جہاں جتوئی چند سال قبل عمر کوٹ سے واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں پولیس نے دوران چیکنگ روکا اور اسے بااثر افراد کے کہنے پر گرفتار کر کے صغیر احمد سومرو ولد علی احمد سومرو سکنہ صالح بروہی لاڑکانہ ظاہر کر کے اس کے خلاف قتل کے جھوٹے کیس درج کر کے جیل بھیج دیا ہے جہاں وہ بے گنا ہ سزا ئے موت کی سزا بھگت رہا ہے دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کے مکینوں علی بخش شیخ اور اربیلو بگٹی نے بھی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ کراچی پولیس نے بااثر سرکاری افسرکے کہنے پر پلاٹ کے تنازعے پر ہمارے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمارے عزیز وں کریم بخش شیخ ولد شفیع محمد شیخ کو عابد شیخ کے نام سے گرفتار ی دیکھا کر جھوٹے کیس درج کرائے اور موت کی سزا دلائی ہے جبکہ صفل بگٹی کو بھی امتیاز مگسی کے فرضی نام سے گرفتار کر کے اسکو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہیں، مظاہرین نے بتایا کہ ہمارے عزیز کئی سالوں سے بے گناہ فرضی ناموں سے سندھ کی مختلف جیلوں میں سزا بھگت رہے ہیں،قیدیوں کے ورثاء نے چیف جسٹس آف پاکستان، صدر مملکت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت لیگل ایڈ سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ سینٹرل جیل سکھر میں فرضی ناموں سے سزا کاٹنے والے ہمارے عزیزوں کے کیسز کی صاف و شفاف انکوائری کرائے جائے اور انہیں رہا کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…