اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان دنیا کے کسی قانون کے تحت مملکت اسلامیہ کے کسی عہدے کے اہل نہیں، عمران خان بارہا ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کر چکے، جمعیت علماء اسلام نے وزیراعظم کی رنگین راتوں بارے حیران کن بات کر دی

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری محمد عثمان نے کہا کہ آرٹیکل 6 کی دھمکی دینے والے عمران نیازی یہ نہ بھولیں کہ وہ دنیا کے کسی قانون کے تحت مملکت اسلامیہ کے کسی عہدے کے اہل نہیں ہیں۔عمران نیازی بارہا ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کرچکے ہیں۔لاس اینجلس،ٹیریان کیس اور یورپ میں رنگین زندگی بسر کرنے والے عمران نیازی 62 اور63 کی رو سے وزارت عظمی کیلئے نااہل ہیں۔

وہ تنظیم العلماء پاکستان کے جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد سے انکی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، اتحاد ٹاؤن جامعہ بیت الحمد میں یوسی کے جنرل سیکریٹری مفتی خلیل اللہ کی رہائش گاہ اور مدرسہ تعلیم القران بلدیہ ٹاؤن میں جماعتی احباب اور علماء کرام سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا ہارون الرشید، مولانا طالوت،مولانا تاج محمد،مولانا شمس الرحمن اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ عمران نیازی اور اسکی لوٹا پارٹی کے وزراء یہ بتانا پسند کریں گے کہ 126 دن کے برہنہ دھرنے کی رنگین راتیں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت ریاستی اداروں پر ہرطرح کے حملے، گیس اور بجلی کے بلز جلانا،سرعام اسلحہ کی نمائش ہی نہیں بلکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا نا،ملک کے خلاف بغاوت نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران احمد خان نیازی جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6کی دھمکی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ورنہ 62 اور 63 کے معیار پر پورا نہ اترنے والے عمران خان کے خلاف عدالت عظمی سے اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ جس میں صرف 126 دن ہی نہیں بلکہ پاکستان سے لاس اینجلس اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے رنگین کردار کوجمع کرتے ہوئے قوم کو بتایا جائے گا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کاکیا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی اسعد محمود کے چیلنج کے بعد ملک بھر کے لاکھوں حلف یافتہ کارکن اور کروڑوں فرزندان اسلام عمرانی حکومت کی جانب سے دی گئی دھمکی کے منتظر ہیں۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری، بجلی، گیس،پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے بحران اور پکنے والے لاوے کے پھٹنے سے توجہ ہٹانے کیلئے حسب عادت آرٹیکل 6 کا شوشہ چھوڑ نا، ڈرامہ رچانا مسائل کا حل نہیں۔قوم کو ڈراموں، گالم گلوچ اور یوٹرن کا سبق دینے والے یاد رکھیں جمعیت علماء اسلام تمہاری ہر دھمکی اس طرح غیر سنجیدہ لیتی ہے جس طرح غیر سنجیدگی تمہارا طرہ امتیاز ہے،لہذا ہمت ہے تو جو کہا ہے اس پر عمل کرکے دکھا ئیں ورنہ عوامی غیظ و غضب کیلئے تیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…